انگریز جج اور مولانا تھانیسری کا عجیب قصہ ،

engraiz Judge aur maulana thansiri.jpg
سزائے موت سنانے والا انگریز جج ہلاک، کسی افسر کو پھانسی دینے کی جرأت نہ ہوئی

بارہویں صدی ہجری Ú©Û’ آغاز میں برصغیر پاک Ùˆ ہند Ú©Û’ افق پرگہرے سیاہ بادل چھائے ہوئے تھے،جہالت وبربریت Ú©Û’ بادل، وہ مسلمان جن Ú©Û’ دم سے یہاں صدیوں اللہ اور رسول پاک ï·º Ú©Û’ نغمے گونجتے تھے وہ خود بھی اللہ اور اس Ú©Û’ رسول ï·º سے دور ہو Ú†Ú©Û’ تھے ،وہ مسلمان مدتوں جن Ú©ÛŒ عظمت Ú©Û’ قصے سنائے جاتے تھے ،جن Ú©ÛŒ عظمت Ùˆ شہرت Ú©Û’ پرچم لہراتے رہے ،در در Ú©ÛŒ ٹھوکریں کھا رہے تھے۔ان Ú©ÛŒ سلطنت کا چراغ Ú¯Ù„ ہو چکا تھا، مسلمان بے انتہا زوال کا شکار ہو Ú†Ú©Û’ تھے ۔ان Ø+الات میں Ø+ضرت مولانا شاہ ولی اللہ Ù†Û’ تاریکیوں Ùˆ گمراہیوں Ú©Û’ اس ظلمت کدہ میں Ø+Ù‚ Ú©Û’ چراغ روشن کئے۔لیکن دنیا ابھی ایک او رمرد میداں Ú©ÛŒ منتظر تھی اور وہ تھے Ø+ضرت مقام Ù…Ø+مد اسمعٰیل شہید۔ان Ú©ÛŒ تØ+ریک زور Ù¾Ú©Ú‘Ù†Û’ Ù„Ú¯ÛŒ اور انگریزوں Ù†Û’ گھبرا کر Ú†Ù† Ú†Ù† کر مسلمانوں Ú©Ùˆ شہید کرنا شروع کر دیا ØŒ انڈیا ان Ú©ÛŒ قتل گاہ بنتا جا رہا تھا لیکن جانثاروں Ú©Û’ قدم ڈگمگائے نہ کوئی لغزش آئی۔
ان رہنمائوں Ú©Û’ دم سے 1863Ø¡ میں ایک تØ+ریک شروع ہوئی۔جسے معرکہ ''معرکہ امبیلا‘‘بھی کہا جاتا ہے۔ امبیلے میں ہونے والی یہ لڑائی کئی مہینے تک جاری رہی، انگریز فوج Ú©Û’ سپاہ سالار جنرل چیمبرلین پرمجاہدین Ù†Û’ چاروں طرف سے دھاوا بول دیا اور وہ امبیلے Ú©ÛŒ ایک گھاٹی میں Ù…Ø+صور ہو کر رہ گئے،انہوں Ù†Û’ پنجاب Ú©ÛŒ تمام چھائونیوں سے فوج طلب کرلی ،لیکن عوام Ú©Û’ سامنے بے بس رہے ØŒ ان Ú©Û’ سات ہزار تربیت یافتہ گورے سپاہی ،غیر تربیت یافتہ مسلمان دیہاتیوں Ú©Û’ ہاتھوں مارے گئے۔جنرل چیمبرلین خود بھی زخموں سے چور چور تھا۔ اس جنگ میں جگ ہنسائی Ú©Û’ بعد انگریز وائسرائے لارڈ ایلجن انڈیا سے لندن پدھار گیا۔
Û”1864Ø¡ میں انگریز انتظامیہ Ù†Û’ اس تØ+ریک Ú©Û’ رہنمائوں Ú©Ùˆ Ú†Ù† Ú†Ù† کر گرفتار کرنا شروع کر دیا۔ مولانا Ù…Ø+مد جعفر تھانیسری بھی انگریزوں Ú©ÛŒ نظروں میں Ú©Ú¾Ù¹Ú©Ù†Û’ Ù„Ú¯Û’Û” وہ بھی تØ+ریک میں پیش پیش تھے۔ ان Ú©Û’ خلاف ایک سپاہی Ù†Û’ انگریز افسروں Ú©Û’ کان بھر دیئے تھے Û”
غزن خان نامی ایک افغان پانی پتی کرنال چوکی میں بطور سپاہی تعینات تھا ۔ اس نے ترقی کے لالچ میں جعفر تھانیسری کے بارے میں کہانی گھڑ کر آگے بیان کر دیں۔ڈپٹی کمشنر نے اطلاع ملتے ہی تھانیسری کی تلاشی کا پروانہ روانہ کر دیا ۔تار کے انبالہ پہنچتے ہیڈ سپرٹنڈنٹ بھاری جمعیت کے ساتھ گھر کے دروازے پر کھڑا تھا۔ پولیس کو وہاں سے دینی رہنمائوں کے کچھ خطوط ملے جنہیں وہ مشکوک جان کر ساتھ لے گئے۔
بعد ازاں ان خطوط Ú©ÛŒ بناء پر ان Ú©ÛŒ گرفتاری کا بھی فیصلہ ہوا۔مگر اس وقت تک وہ فرار ہو Ú†Ú©Û’ تھے۔ Ø+کومت Ù†Û’ گرفتاری کیلئے سر Ú©ÛŒ قیمت دس ہزار روپے مقرر کر دی۔قیمت بہت زیادہ تھی، مخبری ہو Ù†Û’ پر جلد ہی علی Ú¯Ú‘Ú¾ میں دھر لئے گئے Û”
جیل کا کھانا دو روٹیوںاور ساگ پر مشتمل تھا، ساگ میں ڈنٹھل زیادہ تھے جنہیں چبانا بھی مشکل تھا۔ اسی لئے جب قیدیوں Ú©Ùˆ پیسنے Ú©Û’ لئے گندم دی جاتی تھی تو یا تو سیروں گندم ہی Ú©Ú†ÛŒ چبا جاتے تھے یا پھر آتے Ú©Ùˆ پانی میں ملا کر Ù¾ÛŒ لیتے تھے۔ اگلے روز تھانیسری Ú©Ùˆ ÚˆÛŒ سی Ú©Û’ بنگلے پر پیش کیا گیا۔انہوں Ù†Û’ سرکاری گواہ بنانے Ú©Û’ لئے ساتھیوں Ú©Û’ نام پوچھے ØŒ اور رہائی Ú©Û’ بعد ایک بڑے عہدے پر لگانے Ú©ÛŒ پیش Ú©Ø´ بھی Ú©ÛŒ مگر تھانیسری Ù†Û’ صاف انکار کیا۔ہر طرØ+ سے مایوس ہونے Ú©Û’ بعد ÚˆÛŒ سی Ù†Û’ انہیں رات آٹھ بجے واپس جیل بھجوا دیا Û”
علی Ú¯Ú‘Ú¾ میں مظاہروں کا اندیشہ تھا لہٰذا مقدمہ انبالہ میں چلایا۔ان Ú©Û’ مقدمے Ú©ÛŒ کہانی بھی عجیب ہے، جعفر تھانیسری جو Ú©Ú†Ú¾ بھی کہتے، ریکارڈ کاØ+صہ ہی نہیں بنایا جاتا، جبکہ بے سر Ùˆ پاء الزامات ان Ú©Û’ سر تھوپ دیئے گئے۔اس دوران ایشری پرشاد (استغاثہ)Ù†Û’ انہیںنپولین اور مہدی سوڈانی جیسا انگریزوں کا دشمن ثابت کرنے Ú©ÛŒ کوشش کی۔کچھ عرصے بعد یہ مقدمہ سیشن کورٹ میں پیش ہوا۔عدالت میں پیروی Ú©Û’ لئے مولاناعبدالرØ+ÛŒ Ù…ØŒ الہٰی بخش، میاں جان منشی عبدالغفور اور کئی دیگر قیدیوںنے Ø+کومت Ú©ÛŒ جانب سے پیش کردہ وکیلوں Ú©Û’ وکالت ناموں پر دستخط کر دیئے مگر تھانیسری Ù†Û’ خود مقدمہ Ù„Ú‘Ù†Û’ کا قصد کیا۔جبکہ سرکاری وکیل میجرنکفیل اور پارسن تھے۔ان Ú©Û’ پاس تھانیسری Ú©Û’ کسی سوال کا جواب نہ تھا۔لوگ سرکاری وکلاء Ú©ÛŒ بے بسی پر ہنستے تھے۔جب Ú©Ú†Ú¾ نہ بن پڑا تو جج صاØ+ب Ù†Û’ کہا، ''تمہارے جواب کا کوئی فائدہ نہیں ہے بہتر ہے کہ تم اپنا گناہ تسلیم کر لواور عدالت سے مہربانی اور رØ+Ù… Ú©ÛŒ اپیل کر Ú©Û’ معافی مانگو‘‘۔
ہمارے ساتھیوں Ú©Û’ وکیل بہت قابل تھے انہوں Ù†Û’ یہ نکتہ اٹھایا کہ جس جگہ Ú©Ùˆ وقوعہ کا مقام بتایا جا رہا ہے وہ Ø+کومت Ú©Û’ دائرہ کار میں شامل ہی نہیں ہے۔اس لئے اسے کیس Ú©ÛŒ سماعت کا سرے سے اختیار ہی نہیں ہے۔ اس دوران وائسرائے سے بھی مشورہ کیا گیا انہوں Ù†Û’ ہر صورت میں سزا دینے پر زور دیا۔
طریق کار Ú©Û’ مطابق 2مئی 1864Ø¡ Ú©Ùˆ تھانیسری Ù†Û’ اپنے گواہ پیش کئے تو انہیں سننے Ú©ÛŒ بجائے اچانک فیصلہ سنا دیا گیا۔ پھانسی Ú©ÛŒ سزا ہوئی، انگریز جج Ù†Û’ تمام جائیدادوں (جو زیادہ نہ تھیں) Ú©ÛŒ ضبطی کا Ø+Ú©Ù… بھی صادر کیاتاکہ بچے بھی سڑکوں پر آجائیں اور کوئی Ú©Ú†Ú¾ نہ کر سکیں Û” یوں اپیل Ú©Û’ راستے بھی بند کر دئیے گئے۔
جج Ù†Û’ اپنے فیصلے میں یہ بھی لکھا کہ '' تم بہت ذہین فطین، صاØ+ب علم اور قانون دان ہو، شہر Ú©Û’ نمبردار اور رئیس ہونے Ú©Û’ باوجود تم Ù†Û’ اپنا علم وہنر اور دھن دولت Ú©Ùˆ سرکار Ú©Û’ خلاف استعمال کیا، اور عدالتی کارروائی میں Ø+صہ لینے Ú©ÛŒ بجائے صرف انکار سے کام چلایا ۔لہٰذا پھانسی Ú©Û’ Ø+قدار ہو، اور میں تمہیں پھانسی گھاٹ پر لٹکتا ہوا دیکھ کر خوشی سے پھولا نہیں سمائوں گا‘‘۔
جعفر تھانیسری سزا سننے Ú©Û’ بعد پرسکون رہے۔ بلکہ جج Ú©ÛŒ خوشی میں وہ خود بھی شریک تھے، انگریز Ø+یران تھے کہ دنیامیں ایک شخص ایسابھی ہے جسے سزائے موت کا کوئی خوف نہیں بلکہ وہ اس Ø+الت میں بھی مسکرا رہا ہے جس Ø+الت میں دوسروں Ú©ÛŒ ٹانگیں کانپنے لگتی ہیں Û”
تھانیسری نے عدالت میں صرف اتنا کہا......''تم کیا میری جان لو گے ، جان دینا اور لینا اللہ تعالیٰ کا کام ہے،وہ رب العزت ہر چیز پر قادر ہے اس بات پر بھی کہ وہ میری موت سے پہلے تمہاری جان نکال لے‘‘۔ان کے اس جملے کی گونج دور دور تک سنی گئی۔ہر جگہ ان کی ہمت کے چرچے ہوئے۔
اپیل کا Ø+Ù‚ بنتا تھا لیکن کرتے کس Ú©Û’ پاس؟ اور پیسے کہاں سے لاتے؟ پھر ہر جگہ ان کا سامنا الزامات سے Ú©Ù… اور ایک سوچ سے زیادہ تھا۔مسلمانوں Ú©Ùˆ کچلنے Ú©ÛŒ سوچ۔ پھانسی Ú©ÛŒ سزا سنانے Ú©Û’ بعد بھی انگریزوں Ù†Û’ معافی Ú©ÛŒ گنجائش رکھی، کئی طرØ+ Ú©Û’ لالچ دیئے گئے، ساتھ دینے پر سزا کا پروانہ پھاڑنے کا بھی ذکر ہوا لیکن تھانیسری کہتے ہیں کہ ''میں گرفتاری Ú©Û’ خوف سے بھاگ نکلا تھا ،میرے اللہ Ú©Ùˆ اسلام Ú©ÛŒ راہ میں میرا ڈرجانااچھا نہیں لگا اور اس Ù†Û’ مجھے پکڑوا دیا۔ لہٰذ ا دوبارہ میں Ù†Û’ یہ Ø+رکت نہ کرنے Ú©ÛŒ ٹھان Ù„ÛŒ تھی‘‘۔
ان کی دلیری کا سن کر جیل میں انہیں دیکھنے کیلئے آنے والوں کاتانتا بندھ گیا۔ایک گورے نے سوال کیا کہ '' پھانسی کی سزا سننے کے بعد یہ مسرت کیسی؟ آپ نے کہا.... ''اس سے بڑھ کر اور کیا خوشی ہو سکتی ہے کہ مجھے اللہ کی راہ میں شہادت نصیب ہو رہی ہے ؟
اسی دوران ایک انہونی ہو گئی۔پھانسی کی سزا سنانے والا جج چند ہی دنوں میں قضائے الہٰی سے ہلاک ہو گیا۔اب پھانسی کی سزا پر عمل کرنے کی ہمت کسی انگریز میں نہ ہوئی ۔چنانچہ سزا کو فوراََ ہی عمر قید میں بدل دیا گیا۔فروری 1865ء تک انبالہ جیل میں رکھنے کے بعد لاہورکی جیل میں منتقل کر دیئے گئے۔ یہاں سے 22فروری کوملتان منتقل کئے گئے لیکن پھر سکھر ٹھٹھہ، کوٹری اور کراچی کی جیلوں کے رنگ بھی دیکھے ۔ ایک ہفتہ کراچی میں رکھنے کے بعد بذریعہ سمندری جہاز ممبئی روانہ کئے گئے۔ 8 دسمبر 1865 ء کو وہاں سے کہیں اور منتقل کرنے کے بعد 22جنوری 1868ء کو کالا پانی بھجوا دیئے گئے ۔ کالا پانی سے 17سال 10ماہ بعد ایک بیوی اور دس بچوں کے ساتھ ہندوستان روانہ ہوئے اور 20نومبر کو انبالہ پہنچئے!
(مولانا جعفر Ù…Ø+مد تھانیسری Ú©ÛŒ کتاب ''کالا پانی سے منقبس)